وزیراعظم نے کہا تھاکہ امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی، پاکستان ابھی بھی سب سے سستا ملک ہے۔فائل فوٹو
وزیراعظم نے کہا تھاکہ امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی، پاکستان ابھی بھی سب سے سستا ملک ہے۔فائل فوٹو

’’ چاچا عمران آپ نے مہنگائی بہت کردی‘‘ میانوالی میں نوجوان پھٹ پڑا

میانوالی :گزشتہ روز میانوالی میں جلسے سے پارٹی رہنماﺅں کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب اوروزیراعظم عمران خان نے بھی خطاب کیا لیکن مقررین کے خطاب کے دوران پنڈال میں موجود ایک شخص کھڑا ہوگیا اورکہا کہ ” جھوٹی باتیں ہیں“۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ تحریک انصاف کے جھنڈوں میں گھرا شخص کھڑا ہوا اور مقامی زبان میں بولنا شروع کردیا جسے سن کر اردگرد موجود نوجوان بھی محظوظ ہوتے رہے۔ اس نوجوان کاکہنا تھاکہ ”جھوٹی باتیں ہیں، چاچا عمران آپ نے مہنگائی بہت کردی، ہم بھوکے مرگئے ہیں، مہنگائی کم کرو، مہنگائی کم کرے“۔

یادرہے کہ میانوالی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تھاکہ امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی، پاکستان ابھی بھی سب سے سستا ملک ہے۔