الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میئرکے انتخاب کیلیے 3900 ای وی ایم مانگی تھیں۔فائل فوٹو
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میئرکے انتخاب کیلیے 3900 ای وی ایم مانگی تھیں۔فائل فوٹو

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات الیکٹرونگ ووٹنگ مشین سے کرانا لازمی قرار

لاہور:پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات الیکٹرونگ ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے کرانا لازمی قراردے دیا.

حکومت پنجاب کے جاری کردہ آرڈیننس میں الیکٹرونگ ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ لازم قراردیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سیکرٹ بیلٹ کے ذریعے ہوں گے، میئر، ڈپٹی میئراورکونسلرز کا جوائنٹ پینل ہوگا اور سادہ اکثریت سے امیدوارکامیاب ہوں گے۔

آرڈیننس کے مطابق الیکشن میں سیاسی جماعت یا آزاد افراد پینل کی شکل میں ہی الیکشن لڑسکیں گے، تمام کیٹگریزکے لیے پینل نہ دینے والے الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہوں گے۔

اس کے علاوہ کو نسلرکا الیکشن لڑنے کے لیے عمر21 سال ہوگی، میئراورڈپٹی میئرکے انتخاب کے لیے عمر 25 سال ہوگی، یوتھ کے لیے عمر کم ازکم 18 سال اورزیادہ سے زیادہ 32 سال ہوگی جبکہ منتخب ارکان کو کونسل کے پہلے اجلاس کی تاریخ کے 60 دن کے اندر رکنیت کاحلف اٹھانا لازم ہوگا۔