حب،گڈانی،بیلہ اورمگسی میں 5 میڈیکل کیمپ لگائےگئے۔فائل فوٹو
حب،گڈانی،بیلہ اورمگسی میں 5 میڈیکل کیمپ لگائےگئے۔فائل فوٹو

پاک ایران سرحد پر حملے میں لانس نائیک شہید

اسلام آباد:پاک ایران سرحد پر سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں لانس نائیک شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک، ایران سرحد پر بلوچستان کے عبدوئی سیکٹر میں سیکیورٹی فورسزکی چوکی پر دہشت گرد گروہ نے حملہ کیا، اس موقع پر دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لانس نائیک ظہیراحمد شہید ہوگیا تاہم جوابی کارروائی میں حملہ آور دہشت گردوں کو فرار ہوتے ہوئے بھاری جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑکر شہید ہونے والے لانس نائیک ظہیر کا تعلق نوشکی سے ہے، پاکستانی سیکیورٹی فورسز دشمن عناصر کی کارروائیاں ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں تاہم دشمن ایسی کارروائیوں سے بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کے درپے ہے۔