کراچی:انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کےا ختتام پر ڈالرکی قدر میں اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پرڈالرکی قیمت میں دس پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 177.88 روپے سے بڑھ کر 177.98 روپے پر بند ہو گیا ۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 181روپے30 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔
یکم جولائی سے اب تک ڈالر کی قیمت میں 13 فیصداضافہ دیکھنے میں آیا ہے ،ڈالر مہنگاہونے سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 2550 ارب روپے اضافہ ہواہے ۔