12 سال کے طالب علموں کو ویکسی نیشن کارڈ کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔فائل فوٹو 
12 سال کے طالب علموں کو ویکسی نیشن کارڈ کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔فائل فوٹو 

سردیوں کی تعطیلات جنوری میں کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے اجلاس میں تعلیمی اداروں میں سردیوں کی تعطیلات جنوری کے آخر میں کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

این سی او سی کے اجلاس میں اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات جنوری میں ہوں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں تمام صوبوں کی سفارشات کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ این سی او سی کے اجلاس میں طے کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری رہے گا۔

این سی او سی کے اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ برفباری والے علاقوں میں تعطیلات رہیں گی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن اور کورونا وائرس کی صورتِ حال کا جائزہ بھی لیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبائی وزرائے تعلیم کا سیکریٹری تعلیم کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں وزارتِ صحت اور صوبائی وزرائے تعلیم کے درمیان تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں پر مشاورت ہوئی۔اجلاس میں ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں 25 دسمبر سے 5 جنوری تک سردیوں کی تعطیلات کا فیصلہ کیا گیا تھا۔