پشاور میں ابابیل فورس آ گئی
ابابیل فورس کا یہ دستہ 200 موٹر سائیکل رائیڈرز اور 800 اہلکاروں پر مشتمل ہے۔
خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ محمود خان نے ابابیل فورس کا افتتاح کر دیا۔فائل فوٹو
پشاور:خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں اسٹریٹ کرائم کے خلاف ابابیل فورس کا پہلا دستہ تیار کر لیا گیا۔
خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ محمود خان نے ابابیل فورس کا افتتاح کر دیا۔خیبر پختونخوا کی پولیس کے حکام کے مطابق ابابیل فورس کا یہ دستہ 200 موٹر سائیکل رائیڈرز اور 800 اہلکاروں پر مشتمل ہے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا ہے کہ ابابیل فورس کے تمام رائیڈرز کی وردی میں کیمرے نصب ہیں۔خیبر پختون خوا کی پولیس کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابابیل فورس کے پاس ڈرون کیمرے بھی ہوں گے۔