حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔
شہباز گل نے بتایا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے ایک پیسہ فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔
پٹرول کی نئی قیمت 140 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہوگی جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 137 روپے 62 پیسے فی لیٹر ہوگی۔لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 107 روپے 6 پیسے فی لیٹر ہوگی جبکہ مٹی کا تیل 7 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 109 روپے 53 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔