نجی یونیورسٹی میں ان کے بیان کو غلط رپورٹ کیا گیا۔فائل فوٹو
نجی یونیورسٹی میں ان کے بیان کو غلط رپورٹ کیا گیا۔فائل فوٹو

ملک دیوالیہ ہو چکا ہے ۔سابق چیئرمین ایف بی آر

کراچی:سابق چیئرمین ایف بی آر رہنے والے شبر زیدی ملکی معیشت پرکھل کر بول پڑے اور کہا کہ ملک اچھا چلنے ، بڑی کامیابی حاصل کرنے اور تبدیلی لانے سمیت تمام دعوے غلط  ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ میرے مطابق یہ ملک دیوالیہ ہو چکا ہے ، جو حالات ہیں انہیں اکاؤنٹنگ کی اصطلاح میں دیوالیہ ملک کہا جاتا ہے ۔ ملک کے اچھا چلنے  اور سبز باغ دکھانے کی باتیں سب دھوکہ ہیں ، اس سے بہتر ہے کہ اعتراف کیا جائے کہ ہم دیوالیہ ہیں اور ہمیں یہاں سے آگے بڑھنا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق شبر زیدی نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اپنے اس کلپ سے متعلق کہا کہ نجی یونیورسٹی میں ان کے بیان کو غلط رپورٹ کیا گیا، میں نے صرف یہ بتایا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ اور مالی خسارے کی صورتحال دیوالیہ جیسی ہے ۔

واضح رہے کہ شبر زیدی پی ٹی آئی حکومت میں مئی 2019 تا اپریل 2020  فیڈرل برانچ آف ریونیو کے چیئرمین رہ چکے ہیں ۔