مہنگائی اپنے عروج پرہے کسی کوکوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔فائل فوٹو
 مہنگائی اپنے عروج پرہے کسی کوکوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔فائل فوٹو

گیس بحران حکومت کی نااہلی نے پیدا کیا۔ شہباز شریف

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ بچے بھوکے پیٹ اسکول جانے پرمجبور ہیں لیکن حکومت کو احساس نہیں، گیس کا بحران سراسر پی ٹی آئی حکومت کی کرپشن اورنااہلی نے پیدا کیا۔

ملک میں گیس کے شدید بحران پر اظہار تشویش کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ سردیوں میں صبح، دوپہر اور شام کو گھروں کو گیس دینے کا حکومتی وعدہ بھی جھوٹ نکلا، حکومت نے وعدہ کیاتھا کہ گھریلو صارفین کو کم ازکم تین اوقات گیس فراہم ہوگی لیکن یہ بھی نہ ہوسکا، حکومت کی مجرمانہ غلفت کے نتیجے میں عوام کھانا پکانے سے بھی محروم ہوچکے ہیں، بچے بھوکے پیٹ اسکول جانے پر مجبور ہیں لیکن حکومت کو احساس نہیں۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سےآج پورے پاکستان سے گیس غائب ہے، گھروں میں اتنی گیس بھی نہیں آرہی کہ خواتین گھروں میں کھانا پکا سکیں، حکومت کا دعوی تھا کہ برآمدی صنعت کی خاطر لوکل صنعت کو گیس فراہمی بند کررہے ہیں، لوکل تو کیا برآمدی صنعت کو بھی گیس بند ہے،صنعتوں کو گیس نہیں ملی گی تو بے روزگاری مزید بڑھے گی، ٹیکس کہاں سے وصول ہوں گے، ایکسپورٹ کے ڈالر کہاں سے آئیں گے،  یہ نالائقی اور کرپشن نہیں تو اورکیا ہے۔