نجی ہوٹل میں اب بھی 19 افراد قرنطینہ میں ہیں۔فائل فوٹو
نجی ہوٹل میں اب بھی 19 افراد قرنطینہ میں ہیں۔فائل فوٹو

کراچی۔ اومیکرون کا مریض قرنطینہ سے فرارہوگیا

کراچی:شہر قائد میں اومیکرون کا ایک اورکیس سامنے آگیا تاہم مریض قرنطینہ سے فرارہوگیا۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق 35 سالہ شخص برطانیہ سے کراچی پہنچا، رینڈم چیکنگ میں متعلقہ شخص میں پہلے کورونا اور بعد میں جینوم سیکویسنگ کے بعد اومیکرون کی تصدیق ہوئی، ایئرپورٹ سے محکمہ صحت کے عملے نے متاثرہ مریض کو شاہراہ فیصل پر واقع نجی ہوٹل میں منتقل کیا تھا تاہم متعلقہ شخص ہوٹل کے قرنطینہ سے فرار ہوگیا۔

ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ قرنطینہ پر سیکیورٹی فراہم کرنا محکمہ داخلہ پولیس اور متعلقہ ڈی سی کی ذمے داری ہے جب کہ نجی ہوٹل میں اب بھی 19 افراد قرنطینہ میں ہیں اور سیکیورٹی تاحال فراہم نہیں کی گئی ہے۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق حکومت پاکستان نے کیٹیگری سی اوراومیکرون والے ممالک پر سفری پابندی لگائی ہے تاہم برطانیہ کیٹیگری سی میں نہیں آتا۔