کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب نالے میں ہونے والے دھماکے کا نوٹس لے لیا ہے ۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو تفیصلی انکوائری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔انکوائری میں پولیس کا افسر بھی شامل کیا جائے تاکہ ہر پہلو سے چھان بین ہوسکے۔
وزیراعلیٰٰ سندھ نے دھماکے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری صحت کو سول اسپتال میں تمام ضروری سہولیات مہیاکر نےکی ہدایات کی ہے۔
وزیراعلیٰٰ سندھ نےانتظامیہ کو اسپتال اور جائے وقوع پر پہنچ کرمتاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔