خرم شیرزمان نے شیر شاہ دھماکے میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے عالمگیرخان کے والد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے
خرم شیرزمان نے شیر شاہ دھماکے میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے عالمگیرخان کے والد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے

شیرشاہ دھماکےمیں پی ٹی آئی ایم این اےعالمگیرخان کےوالد بھی جاں بحق ہوگئے

کراچی:شیر شاہ دھماکے میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے عالمگیرخان کے والد بھی  جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ خرم شیرزمان،راجہ اظہراور ارسلان تاج نے تصدیق کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ میں ہونے والے دھماکے میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اےعالمگیرخان کے والد بھی جاں بحق ہوگئےہے۔عالمگیرخان کے والد دلاور خان دھماکے کے وقت جائے وقوعہ پر موجود تھے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما خرم شیرزمان، راجہ اظہراورارسلان تاج نے عالمگیرخان کے والد کے جاں  بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔واضح  رہے شیرشاہ پراچہ چوک کے قریب  دھماکا ہوا ، جس کے نتیجے میں 11افرادجاں بحق اور 12زخمی ہوگئے ، جاں بحق افرادکی لاشوں اورزخمی افرادکواسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہرنالےمیں گیس بھرجانے سے دھماکا ہوا، دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا جبکہ متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان ہوا ہے۔2 منزلہ عمارت نالے پر تعمیرکی گئی تھی ، جس میں بینک اوردیگردفاترموجودتھے ، ملبے کے نیچے لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے تاہم امدادی کارروائیاں جاری ہے۔