کراچی:سی ٹی ڈی انویسٹگیشن لاء انفورسمنٹ ٹارگٹ کلنگ سیل نے کارروائی کرتے ہوئےپولیس اہلکار حمزہ کو شہید کرنے والا مرکزی ملزم شیراز کو گرفتار کرلیا ہے۔
اس حوالے سے انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ملزم سابق ایس ایچ او لانڈھی سعادت بٹ پر حملے میں بھی ملوث ہے۔ملزم شیراز عرف سی جی کو سرجانی ٹاون سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم ڈکیتی و راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہے۔
انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم 20 روز قبل لانڈھی غلہ منڈی میں ڈکیتی کر رہا تھا۔ملزم کے ساتھ مزمل فیصل اور شاہ میر بھی شریک تھے۔اسی دوران پولیس اہلکار حمزہ آگیا اور ملزمان کوپکرنے کی کوشش کی۔ملزمان نے اہلکار حمزہ پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوا۔
پولیس اہلکار حمزہ دوران علاج شہید ہوگیا تھا۔ملزمان نے 2019 میں ایس ایچ او لانڈھی سعادت بٹ پر حملہ کیا تھا۔سعادت بٹ حملے میں شدید زخمی ہوگیا تھا۔ملزمان کے خلاف لانڈھی، الفلاح، عوامی کالون اورعزیز بھٹی میں مقدمات درج ہیں ۔گرفتار ملزمان سے مذید تفتیش کا عمل جاری ہے۔