پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے سے شارع اقبال پرکھڑی گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا ہے
پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے سے شارع اقبال پرکھڑی گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا ہے

کوئٹہ کی شارع اقبال پر دھماکا،ایک شخص جاں بحق،7 زخمی

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کی شارع اقبال پر دھماکا ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شارع اقبال پر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، 7 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے سے شارع اقبال پرکھڑی متعدد گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا ۔پولیس کی جانب سے دھماکے کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں جبکہ علاقے کو سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا۔

دوسری جناب گزشتہ روز کوئٹہ میں قندھاری بازار میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ اے ایس آئی سی سی ٹی ڈی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، جس میں قتل، اقدام قتل، دہشتگردی اور ایکسپلوزو ایکٹ کی دفعات شامل ہیں۔