کراچی کے علاقے شیر شاہ میں ہونے والے دھماکے سے متعلق ڈی آئی جی ساؤتھ زون شرجیل کھرل کا بیان سامنے آگیا۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ زون شرجیل کھرل کا کہنا ہے کہ شیر شاہ دھماکے سے متعلق شواہد حاصل کر لیے ہیں، متاثرہ بینک کی سی سی ٹی وی کا ڈی وی آر بھی پولیس کو مل گیا ہے۔
شرجیل کھرل کا کہنا ہے کہ قریبی دفتر سے بھی سی سی ٹی وی کا ریکارڈ اور ڈی وی آر لے لیا گیا ہے۔ شیر شاہ دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج موصول پولیس کا کہنا ہے کہ بینک کے ملبے اور نالے سے برآمد سامان کا فارنزک کیا جارہا ہے، اب تک کے دستیاب شواہد سے واقعہ حادثہ معلوم ہورہا ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ شیرشاہ دھماکے میں جاں بحق افرادکی تعداد 16 ہوگئی۔ شرجیل کھرل نے کہا کہ دھماکے میں 16 افراد زخمی ہوئے تھے، 10 اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے، 6 افراد زیر علاج ہیں، جن میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔