خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں قتل کیے گئے سٹی میئرشپ کے امیدوار مقتول عمر خطاب شیرانی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔
سٹی کونسل کی میئرشپ کے لیے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار عمر خطاب شیرانی کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ نامعلوم ملزمان قتل کی واردات انجام دینے کے بعد با آسانی فرار ہوگئے۔
الیکشن آفیسر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں اے این پی امیدوار عمر خطاب شیرانی کے قتل کے بعد کونسل میئرشپ کی نشست کا الیکشن ملتوی کردیا گیا ہے۔ الیکشن آفیسر نے یہ بھی بتایا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں میئر کے سوا دیگر نشستوں پر بلدیاتی الیکشن کل 19 دسمبر کو معمول کے مطابق ہوں گے۔