مریم نواز شریف آج شام 4:30 پر اہم پریس کانفرنس کریں گی۔فائل فوٹو
مریم نواز شریف آج شام 4:30 پر اہم پریس کانفرنس کریں گی۔فائل فوٹو

مریم نوازکا مظاہرین اساتذہ کا ساتھ دینے کا اعلان

لاہور:مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد کے ڈی چوک پر مظاہرین اساتذہ کا ساتھ دیتے ہوئے غیرآئینی آرڈیننس کی متعلقہ شق فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹرپرجاری بیان میں کہا کہ ہمارے حال کو تباہ کرنے والا شخص گھر جانے کی تیاری کرے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو بلدیاتی اداروں کی ماتحتی میں دینا نالائقی اورنااہلی کی بدترین مثال ہے، ہم اساتذہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ ہمارے حال کو تباہ کرنے والا شخص ہمارے مستقبل کو اپنی نااہلی کی نظر کرنے سے باز رہے اورگھر جانے کی تیاری کرے۔

خیال رہے کہ وفاقی نظامت تعلیمات کو میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے کے خلاف اسلام آباد میں اساتذہ نے پریس کلب سے پارلیمنٹ کی جانب مارچ کیا۔