نیپرا نے کے الیکٹرک کے صارفین کیلیے بجلی 4روپے 89 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔فائل فوٹو
 نیپرا نے کے الیکٹرک کے صارفین کیلیے بجلی 4روپے 89 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔فائل فوٹو

کراچی کے بجلی صارفین کیلیے بری خبر

کراچی: کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 5 روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے شہریوں کے لیے بری خبر ہے، کیوں کہ کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 5 روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے، اس حوالے سے کے الیکٹرک نے نیپرا کو سمری بھجوا دی ہے۔ نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر3 جنوری 2022 کو سماعت کرے گا۔

کے الیکٹرک کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں نومبرکے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 31 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی ہے اور سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5 روپے 18 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کی گئی ہے، جبکہ جولائی سے ستمبرتک کی سہہ ماہی کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مانگا گیا ہے۔