فائل فوٹو
فائل فوٹو

پشاور میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

پشاورکےعلاقےسربند میں پولیس ناکے پرفائرنگ سے ایک اہلکار شہید ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاورکے علاقے سربند میں پولیس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈیوٹی پر موجود پولیس جوان زخمی ہوگیا، جسے فوری طورپراسپتال منتقل کیا گیا، تاہم اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوارنامعلوم مسلح افراد کو روکنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے گاڑی قدیم چیک ناکے پر تعینات پولیس جوانوں پر فائرنگ کردی، جس سے ایک اہلکار شہید ہوگیا، جب کہ واقعے کے بعد حملہ آوور فرار ہو گئے۔