این اے 95 کے ووٹر نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر رکھی ہے۔فائل فوٹو
این اے 95 کے ووٹر نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر رکھی ہے۔فائل فوٹو

والدین کو گھر سے نکالنے پرایک سال قید اور جرمانہ ہو سکتا ہے۔لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے تحفظ والدین آرڈیننس 2021 کے قانون پراہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ بچہ کرائے پر ہو یا گھر کا مالک، والدین کو گھر سے نکالے تو جرم ہے، والدین کو گھر سے نکالنے پر بچے کو ایک سال قید اور جرمانہ ہو سکتا ہے۔

جسٹس علی باقر نجفی نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔ جس میں کہا گیا کہ والدین بچے کو اپنے گھر سے کبھی بھی نکال سکتے ہیں۔ والدین کے نکالنے پر بچہ 7 دن میں گھر خالی کرے ورنہ 1 ماہ کی سزا ہو سکتی ہے۔

شہری علی اکرام پراس کے والد میاں محمد اکرام نے گھر سے بے دخلی کا الزام لگایا تھا۔ والد میاں اکرام نے بیٹے علی اکرام کے خلاف ڈپٹی کمشنر کو کارروائی کی درخواست دی۔ ڈپٹی کمشنر نے والد کو متعلقہ عدالت سے رجوع کی ہدایت کی تھی۔

ڈپٹی کمشنر کے فیصلے کے خلاف اپیلیٹ کورٹ نے ضابطہ فوجداری کی کارروائی کے لیے کیس واپس ریمانڈ کیا۔ اپیلیٹ کورٹ کے فیصلے کے خلاف علی اکرام نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنراور اپلیٹ کورٹ کے فیصلے کالعدم کردیے۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو عدالتی فیصلے کی روشنی میں قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کر دی۔