سعودی عرب میں چوری کے الزام میں تین پاکستانی گرفتار

سعودی عرب کے ریاض ریجن میں پولیس نے تین پاکستانیوں کو بجلی کیبل چرا کر فروخت کرنے کے الزام میں گرفتارکرلیا۔

رپورٹس کے مطابق ریاض ریجن پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس ٹیم نے تین پاکستانیوں کو الیکٹریکل کیبل چرانے کے الزام میں گرفتارکرلیا۔ ملزمان کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرکے انہیں تحقیقات و استغاثہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے۔پراسیکیوشن سے ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیس فوجداری عدالت میں بھیجا جائے گا۔

پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان نے زیر تعمیر عمارت سے کیبل اور الیکٹریکل مین سوئچ کے علاوہ بجلی کی دیگر چیزیں بھی چرائیں، جو تعمیرات کیلئے استعمال کی جانی تھیں۔