ملزم  صادق سے جعلی پروٹیکٹر، جعلی پاسپورٹ ویزہ برآمد(فائل فوٹو)
ملزم  صادق سے جعلی پروٹیکٹر، جعلی پاسپورٹ ویزا برآمد(فائل فوٹو)

لگژری گاڑیوں کا بدنام زمانہ اسمگلرعابد کابلی پکڑا گیا

رپورٹ :عمران خان:

کسٹم نے کراچی سے کابل تک اسمگل شدہ گاڑیوں کا نیٹ ورک چلانے والے بدنام زمانہ اسمگلرعابد اشرف عرف عابد کابلی کو گرفتارکرلیا ،خفیہ اطلاع پرعابد کابلی کو حراست میں لینے کی کارروائی رینجرزکے ساتھ مشترکہ طورپرکی گئی جس میں ملزم کے ٹھکانے سے کروڑ روپے مالیت کی 6اسمگل شدہ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں بھی بر آمد کرلی گئیں۔

ملزم کے خلاف پہلے سے بھی 5مقدمات درج ہیں اور یہ کسٹم کو مطلوب ترین ملزمان میں شامل ہے ،گرفتار ی کے بعد ملزم عابد کابلی کے پورے نیٹ ورک کے خلاف ملک گیر کارروائیوں کا دائرہ وسیع کرنے کے لئے تحقیقات میں انفارمیشن کا حصول شروع کردیا گیا ہے ،ملزم عابد کابلی ایک طویل عرصے سے مہنگی غیر ملکی لگژری گاڑیاں افغانستان ،بلوچستان اور کراچی میں اسمگل کرکے جعلی کاغذات پر با اثر افراد کو سپلائی کررہا ہے جس سے ان تمام اہم سیاسی ،سرکاری اور کاروباری شخصیات کی فہرست مرتب کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے جنہوں نے جعلی کاغذات پر اسمگل شدہ گاڑیاں عابد کابلی نیٹ ورک سے حاصل کر رکھی ہیں ،کسٹم انفورسمنٹ کلکٹریٹ کی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی ٹیم نے ایڈیشنل کلکٹر ہونک بلوچ اور ڈپٹی کلکٹر انعام اللہ وزیر کی سربراہی میں گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے ینجرزکے قلندر ونگ کے ساتھ مل کر بدنام زمانہ اسمگلر عابد کابلی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے NCP نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد کرلیں۔

کارروائی میں کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی کے انسداد اسمگلنگ ادارے ASO نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی رینجرز کے قلندر ونگ کے تعاون سے کشمیر روڈ پر ایک کمپائو نڈ پر چھاپہ مارا اور بدنام زمانہ اسمگلر عابد اشرف عرف عابد کابلی کی اسمگل شدہ 12 ملین روپے سے زائد مالیت کی 6 نان ڈیوٹی پیڈ اسمگل شدہ گاڑیاں برآمد کرکے اپنی تحویل میں لے لیں جس کے بعد ملزم کو باضابطہ گرفتار کر کے مجاز عدالت سے29 دسمبر تک کا ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے ،اور مزید تفتیش میں مزید اسمگل شدہ گاڑیوں کی برآمدگی اورگرفتاریاں متوقع ہیں۔

کسٹم حکام کے مطابق عابد کابلی پر اس سے قبل کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے پانچ مختلف ایف آئی آر درج کی تھیں اور اسے 2019 میں بھی گرفتار کیا گیا تھا، چھاپے کے نتیجہ میں جعلی نمبر پلیٹس اور گاڑیوں کے جعلی کاغذات بھی برآمد ہوئے ہیں، عابد کابلی ایسے افراد کا ایک منظم گروہ چلاتا ہے جو افغانستان سے گاڑیاں اسمگل کرکے جعلی دستاویزات پر کراچی لاتے ہیں۔اوران گاڑیوں کو کراچی کے بااثرافراد کو فروخت کرتے ہیں۔