اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا تنویر حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ لانگ مارچ اور نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل حکومت گھر چلی جائے گی۔
سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ آئندہ دو سے تین ماہ میں میاں نواز شریف پاکستان واپس آسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی بے بنیاد افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی اگر اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل ہوتی تو کیا جلاوطنی کاٹنی پڑتی اور جیلوں میں جانا پڑتا؟
ن لیگ کے مرکزی رہنما رانا تنویز حسین نے کہا کہ کوئی وزیر اڈیالہ تو کوئی کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کو بھیجنے کا کہتا ہے لیکن اب عمران خان اوران کے ساتھیوں کی جیل جانے کی باری آچکی ہے۔