کراچی میں لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کی زندگی اجیرن، مختلف علاقوں میں احتجاج
کراچی میں لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کی زندگی اجیرن، مختلف علاقوں میں احتجاج

پشاوراور بنوں میں بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج

پشاوراور بنوں میں بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف علاقہ مکین سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے پشاور میں احتجاج کرتے ہوئے کوہاٹ روڈ جبکہ بنوں میں میرانشاہ روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔

پشاور میں بجلی اورگیس کی لوڈشیڈنگ پر گڑھی قمردین کے مکینوں نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بجلی اورگیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جائے۔

دوسری جانب بنوں کے علاقہ سوکڑی کے مکینوں کا بجلی اورگیس لوڈشیڈنگ کیخلاف 24 گھنٹے سے احتجاج جاری ہے۔ مختلف اسکولوں کے طلبا بھی چھٹی کرکے احتجاج میں شامل ہوگئے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ 24 میں سے ایک گھنٹہ بجلی اور گیس فراہم کی جاتی ہے، گھروں میں پانی ناپید ہوگیا، کھانا پکانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔