کراچی کے عوام نے ایم کیو ایم کی آواز پر لبیک کہا ہے۔فائل فوٹو
کراچی کے عوام نے ایم کیو ایم کی آواز پر لبیک کہا ہے۔فائل فوٹو

آئی ٹی انڈسٹری پرٹیکس کی مخالفت کروں گا۔ امین الحق

اسلام آباد:وفاقی وزیرآئی ٹی امین الحق نے کہا ہے کہ ہماری خواہش ہے منی بجٹ میں آئی ٹی انڈسٹری پر کسی قسم کا ٹیکس نہ لگایا جائے،اگر ٹیکس لگایا گیا تو اپنی انڈسٹری کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہو کر اس کی مخالفت کروں گا۔

فاقی وزیرآئی ٹی امین الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل منی بجٹ پر خصوصی کابینہ کا اجلاس11 بجے ہوگا، جو سوچ آئی ٹی انڈسٹری کی ہے وہی وزیر آئی ٹی کی بھی ہے، ودہولڈنگ ٹیکس کے حوالے سے کل پتہ لگے گا، باتیں کی جا رہی ہیں کہ 10 فیصد کا اضافہ کیا جا رہا ہے، کمپیوٹر اور ٹیبلیٹس پر ٹیکس کا بھی سننے میں آرہا ہے، وزیرآئی ٹی کے طور پران فیصلوں کی مخالفت کروں گا۔

امین الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے سامنے اپنی گزارشات رکھیں گے، امید ہے ان چیزوں پر ٹیکس نہیں لگایا جائے گا، ملک میں مزید 40 کے قریب سافٹ ویئر پارکس بنانا ہمارا ٹارگٹ ہے، ایس ٹی پی سے آئی ٹی انڈسٹری تیزی سے ترقی کرے گی، نوجوانوں اور خواتین کو اس سے فائدہ پہنچے گا۔