مہنگی بجلی اورکتنی مہنگی ہو گی۔ فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: مہنگی بجلی اورکتنی مہنگی ہو گی، نیپرا نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

سی پی پی اے نے نومبر کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے33 پیسے اضافے کی درخواست دی تھی۔ نیپرا نے درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

چئیرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ ریفائنریاں چلانے کے لیے متبادل ذرائع سے بجلی پیدا نہ کریں۔ ریفائنریز کو چلانے کے لیے مہنگی بجلی پیدا نہیں کرسکتے۔6 ارب روپے کی سابق ایڈجسٹمنٹ اوراعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری ہوگا۔

چیئرمین نیپرا نے استفسارکیا کہ کول پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوارکم کیوں ہوئی؟پلانٹس کی جبری بندش کے باوجود شیڈول کی بندش کیوں ہوئی۔

این پی سی سی نے بتایا کہ حب چائنا ، تھرکول سمیت کچھ پلانٹس بند تھے جس کی وجہ سے پیداوار کم ہوئی۔ چئیرمین نیپرا کا کہنا تھا آپ کوبجلی جتنی مہنگی ملے آپ کواس کی پرواہ نہیں۔