وزیر اعظم نے کابینہ کے ارکان کو بتایا کہ ان کے خلاف عالمی سازش کی گئی ہے۔فائل فوٹو
وزیر اعظم نے کابینہ کے ارکان کو بتایا کہ ان کے خلاف عالمی سازش کی گئی ہے۔فائل فوٹو

منی بجٹ ۔وزیر اعظم کا اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

اسلام آباد:منی بجٹ کی منظوری سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے اپنی اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ وزیراعظم کابینہ اجلاس سے قبل اپنے اتحادیوں سے ملاقات کریں گے،ملاقات میں اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کو فنانس بل پر بریفنگ دی جائے گی ۔

نجی ٹی وی کے اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم )، مسلم لیگ (ق) ، جی ڈی اے ، بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈرزکو دعوت دی گئی ہے،اجلاس میں  وزیر خزانہ شوکت ترین اجلاس میں  فنانس بل پر بریفنگ دیں گے ۔