فنانس بل کو قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔فائل فوٹو
فنانس بل کو قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔فائل فوٹو

وفاقی کابینہ نے منی بجٹ کی منظوری دیدی

وزیر اعظم عمران خان کی زیر سربراہی  میں وفاقی کابینہ نے منی بجٹ کی منظوری دیدی ، وزیر خزانہ شوکت ترین نےوفاقی کابینہ کو فنانس بل پر بریفنگ دی ۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں سفارشات کے ساتھ منی  بجٹ کی منظوری دی گئی جس کی تصدیق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کی ،انہوں نے کہا کہ  وفاقی کابینہ نے فنانس بل کی منظوری دے دی ہے ، اب فنانس بل کو قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

دوسری  جانب اپوزیشن ایوان میں منی بجٹ کا مقابلہ کرنے کا واضح اعلان کیا ہے اور بازئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ لی ہیں ۔ گزشتہ روز خواجہ آصف نے ایوان میں کہا تھا کہ حکومت نے اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کی لوکل برانچ بنا کر رکھ دیا ہے، ہر فورم پر منی بجٹ کی کھل کر مخالفت اور مقابلہ کریں گے ۔