نیپرا نے بجلی 99 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: مہنگائی کے ستائے عوام کیلیے اچھی خبر سامنے آ گئی، نیپرا نے بجلی 99 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے منظوری مالی سال 2021 کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی ، فیصلہ نوٹفکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوادیا ۔ بجلی کی قیمت میں کمی سے صارفین کو 22 ارب 48 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ کمی کا اطلاق یکم دسمبر 2021 سے ہوگا ،نیپرا کے مذکورہ فیصلے سے صارفین کو 3 ماہ کیلیے ریلیف ملے گا۔