تمام اراکین سندھ اسمبلی کے استعفے حلیم عادل شیخ کے پاس ہیں۔فائل فوٹو
تمام اراکین سندھ اسمبلی کے استعفے حلیم عادل شیخ کے پاس ہیں۔فائل فوٹو

پی ٹی آئی کا 2019ء کا آئین کالعدم قرار دیدیا گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 2019ء کے آئین کو کالعدم قرار دیدیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، سینٹرل ایگیزیکٹو کمیٹی نے پارٹی آئین کے مسودہ کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا 2019 کا آئین کالعدم قرار دیدیا گیا، پی ٹی آئی کا 2015ء کا آئین بحال کر دیا گیا، آئینی نظر ثانی کمیٹی کو آئین میں مزید بہتری کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق 2015ء آئین کے مطابق 40 رکنی کورکمیٹی قائم کی جائے گی، 24 رکنی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی قائم کی جائے گی، پارٹی عہدوں کی مدت دو سال ہوگی، 2015ء آئین کے تحت قومی سطح پر پارٹی کا الیکشن کمیشن بھی تشکیل دیا جائے گا۔