ہائی ویلیو ٹارگٹڈ جائنٹ آپریشن جاری تھا کہ دہشت گردوں سے مقابلہ ہوگیا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔فائل فوٹو
ہائی ویلیو ٹارگٹڈ جائنٹ آپریشن جاری تھا کہ دہشت گردوں سے مقابلہ ہوگیا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔فائل فوٹو

ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن۔4 جوان شہید۔2 دہشت گرد بھی مارے گئے

ٹانک: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران مقابلے میں عصمت اللہ شاہین گروپ کے دو دہشت گرد دانیال اور شاہین عرف ذاکر ہلاک اور پاک فوج کے 4 جوان بھی شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق شہدا میں حوالدار منور عمر 40 سال سکنہ بہاولنگر، سپاہی ذکا اللہ عمر 31 سال سکنہ لکی مروت، سپاہی فرحان عمر 34 سال سکنہ کوہاٹ اور سپاہی شیراز عمر 30 سال سکنہ ایبٹ آباد شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ٹانک کےعلاقے کوٹ کٹ میں سیکیورٹی فورسزاورخفیہ اداروں کی جانب سے ہائی ویلیو ٹارگٹڈ جائنٹ آپریشن جاری تھا کہ دہشت گردوں سے مقابلہ ہوگیا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق مقابلے کے دوران عصمت اللہ شاہین گروپ کے دو دہشت گرد دانیال اور شاہین عرف ذاکر مارے گئے، دونوں دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کی ٹارگٹ کلنگ اوراغوا برائے تاوان میں ملوث رہے ہیں، دہشت گردوں کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، کلاشنکوف اور ایمونیشن برآمد ہوئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ایک اور آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرمیرعلی میں بھی کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو اسلحہ اور گولہ بارود سمیت گرفتار کر لیا گیا۔