ایوانِ صدر آنے والے تمام مہمانوں اور شہریوں کو فیس ماسک پہننا لازمی ہے۔فائل فوٹو
ایوانِ صدر آنے والے تمام مہمانوں اور شہریوں کو فیس ماسک پہننا لازمی ہے۔فائل فوٹو

ایوانِ صدر عوام کے لیے کھولا جائے گا

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع ایوانِ صدرعوام کے لیے کل (یکم جنوری 2022ء کو) دوپہر 1 بجے سے شام 4 بجے تک کھولا جائے گا۔

ایوانِ صدر کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ایوانِ صدر آنے والے تمام مہمانوں اور شہریوں کو فیس ماسک پہننا لازمی ہے۔

ایوانِ صدرکے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایوانِ صدر آنے والوں کے کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کے سرٹیفکیٹ کو چیک کیا جائے گا۔

اعلامیئے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایوانِ صدر کا دورہ کرنے والے افراد کو الیکٹرانک ڈیوائسز، موبائل فونز اور کیمرے لانے کی اجازت نہیں ہو گی۔