کورونا سے مزید2 افراد انتقال کرگئے

اسلام آباد:ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 630 نئے کیسز سامنے آگئے اور اس مرض میں مبتلا مزید2 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے اعداد و شمارکے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 630 کیسز سامنے آئے، مزید 2 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہارگئے، اس کے مزید 187 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 42 فیصد پرآ گئی۔

پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 945 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 97 ہزار 865 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرزاورگھروں میں کورونا وائرس کے زیرِعلاج مریضوں میں سے 641 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 57 ہزار 355 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار 198 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 35 لاکھ 58 ہزار 972 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 83 ہزار 165 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 673 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 45 ہزار 630 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار75 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد1 لاکھ 81 ہزار 498 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 933 ہو گئیں۔

اسلام آباد میں 1 لاکھ 8 ہزار 823 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 967 افراد اس وبا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار672 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 746 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 648 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 365 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔