کراچی:جماعت اسلامی کے سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے پراسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ حکومت سندھ اسمبلی میں نہیں بلکہ سیکریٹریٹ میں ہے ، جماعت اسلامی کو وہاں جا کر دھرنا دینا چاہیے ۔
اپنے بیان میں آغا سراج درانی نے کہا کہ جماعت اسلامی کے دھرنے سے ایوان کا تقدس پامال ہو رہا ہے ، یہ وہ اسمبلی ہے جہاں قائد اعظم نے پہلے گورنر جنرل کا حلف اٹھایا تھا ، اسی اسمبلی نے قرار داد پاکستان پاس کی تھی ، اس میں پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان بیٹھے تھے،اسمبلی میں جس کے پاس اکثریت ہوتی ہے وہی جماعت قانون بناتی ہے ، قانون کو اسپیکر اوراسمبلی نہیں بلکہ ہاﺅس پاس کرتا ہے ، جماعت اسلامی کو سندھ سیکرٹریٹ جانا چاہیے اور دھرنا دینا چاہیے ، صوبائی حکومت وہاں ہے ۔