اسلام آباد:اکبرایس بابرکا کہنا تھا کہ اسکروٹنی کمیٹی 29 ماہ بعد ناکام ہو جائے توکیا اس کا قائم رہنا بنتا ہے ؟ الیکشن کمیشن کے تابع اوراس کی عزت کرتے ہیں، الیکشن کمیشن نے اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کو مسترد کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی سے درخواست ہے ہمیں تفصیلات دکھائی جائیں، پی ٹی آئی کے 6 بین الاقوامی اکاؤنٹس کی نشاندہی کی، نشاندہی کے باوجود کسی ایک اکاؤنٹ کو سامنے نہیں لایا گیا، فارن فنڈنگ کیس پاکستان کی بقا کا کیس ہے، 28 بینک اکاؤنٹس ہم سے چھپائے گئے، فارن فنڈنگ کیس میں 7 سال لگ گئے، پہلے ہی بہت دیر ہوچکی، اب کیس کا فیصلہ ہونا چاہیے۔
پی ٹی آئی کی چوری پکڑی جاچکی۔احسن اقبال
دوسری جانب لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان شفافیت کے چیمپئن بنتے ہیں، عمران خان کیس رکوانے کیلیے حیلے بہانے تلاش کرتے ہیں، پی ٹی آئی کی چوری پکڑی جاچکی، پی ٹی آئی کی چوری چھپ نہیں سکتی، اس کیس نے پی ٹی آئی کی شفافیت کا میک اپ دھو دیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آج تک ایک بھی ثبوت پیش نہیں کرسکی، عمران خان نے جب حکومت سنبھالی تو ایک لاکھ روپے ٹیکس دیتے تھے، وہ کونسے تحفے ہیں جوت وشہ خانہ میں جمع نہیں کرائے گئے ؟۔