اسلام آباد:حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلیے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور سربراہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمن میں رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں کے مابین ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کےحوالے سے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے پارلیمنٹ کے اندر رہ کر حکومت کو ٹف ٹائم دینے پراتفاق کیا جبکہ منی بجٹ کی منظوری روکنے سے متعلق بھی حکمت عملی پر گفتگو کی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان 23 مارچ کےمہنگائی مارچ ک سے متعلق تیاریوں پر بھی گفتگو ہوئی جبکہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو حکومتی اتحادیوں سے منی بجٹ کی حمایت نہ کرنے پر آمادہ کرنے کے لیے ٹاسک سونپنے پراتفاق ہوا ۔
نواز شریف نےمولانا فضل الرحمن کو خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد بھی دی ۔