اسلام آباد:نیپرا نے کے الیکٹرک کے صارفین کیلیے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافہ اکتوبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ جنوری کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔
بجلی فی یونٹ قیمت میں اضافے سے کے الیکٹرک کے صارفین پر1ارب 91 کروڑکا بوجھ پڑے گا۔فیصلے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔