عمران خان کے علاوہ سب مسکرارہے ہیں ۔فائل فوٹو
عمران خان کے علاوہ سب مسکرارہے ہیں ۔فائل فوٹو

جہازن لیگ کی جانب بھی جاسکتا ہے۔ جہانگیر ترین

لاہور:تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ سعدرفیق میرے بھائی ہیں اوراکھٹے فیملی میں رہ چکے ہیں ، ن لیگ سے دوستیاں پرانی ہیں اورایسے ہی چلتی رہیں گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر ترین نے ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی بیٹی کی شادی میں شرکت کی  جس نے صحافیوں کی توجہ اپنی جانب مرکوزکرلی اور شادی میں شریک دیگر مہمان بھی اس پر حیران دکھائی دیے ۔

شادی کی تقریب کے دوران ایک صحافی نے جہانگیر ترین سے سوال کیا کہ کیا جہانگیر ترین کا جہازن لیگ کی طرف جا سکتا ہے؟ جس پرتحریک انصاف کے ناراض رہنما نے جواب دیا کہ جہازتوکسی بھی جانب جاسکتا ہے، خواجہ سعد رفیق میرے بھائی ہیں اوراکھٹے فیملی میں رہ چکے ہیں ،ن لیگ سے دوستیاں پرانی ہیں اورایسے ہی چلتی رہیں گی ۔

شادی کی تقریب میں ن لیگ کے رہنما اور سابق اسپیکر اسمبلی ایاز صادق بھی شریک تھے ، انہوں نے مسکرا کر صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ جہانگیر ترین سے وجہ پوچھیں وہ ن لیگ میں شمولیت کے سوال پر مسکراتے رہے ہیں ۔ ‘‘ ایاز صادق نے بات کو آگے بڑھایا اور خود ہی جواب دیتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین ہو ں یا کوئی اورہو یا پی ٹی آئی کا رہنما، عمران خان کے علاوہ سب مسکرا رہے ہیں ۔