وزیراعظم عمران خان کا سپاہی ہوں اور رہوں گا۔فائل فوٹو
وزیراعظم عمران خان کا سپاہی ہوں اور رہوں گا۔فائل فوٹو

مری میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو8،8 لاکھ روپے امداد کا فیصلہ

لاہور:حکومت پنجاب نے سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کیلیے8،8 لاکھ روپے امداد دینے کا کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اہم اجلاس میں ہوا جس میں صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت، چیف سیکریٹری پنجاب، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب ،آئی جی پنجاب نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سانحہ مری میں جان بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی مالی معاونت کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں مری میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے 17 کروڑ 60 لاکھ روپے منظورکرلیے گئے ہیں، جس کے تحت سانحے میں جاں بحق ہونے والے تمام 22 افراد کو فی کس 8 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روزکی بارشوں میں جان کی بازی ہارنے والے افراد کیلئے بھی مجموعی طورپر3 کروڑ 35 لاکھ روپے کی منظوری دے دی گئی ہے۔