اسپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف کیخلاف 9 نیب ریفرنس پی ٹی آئی دور میں واپس ہوئے،فائل فوٹو
 اسپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف کیخلاف 9 نیب ریفرنس پی ٹی آئی دور میں واپس ہوئے،فائل فوٹو

سپریم کورٹ نے حفظ قرآن کی بنیاد ہر داخلوں پراہم سوال اٹھا دیا

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے بولان یونیورسٹی کوئٹہ میں طالبہ کو میڈیکل میں داخلہ نہ دینے سے متعلق مسماۃ شہلا کی درخواست مسترد کرتے ہوئے وفاق، پاکستان میڈیکل کمیشن اور دیگر کو نوٹسز جاری کردیے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس قاضی فائزعیسی کی سربراہی میں بینچ کے روبرو بولان یونیورسٹی کوئٹہ میں طالبہ کو میڈیکل میں داخلہ نہ دینے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزارکے وکیل نے موقف دیا کہ حافظ قرآن کوٹہ کے 20 نمبرز اضافی مل جاتے تو میرٹ پر داخلہ ہوجاتا،عدالت نے ریمارکس دیے کہ حفظ قرآن کی بنیاد پر میڈیکل اور دیگر جامعات میں داخلہ میں اضافی نمبرز کیوں دیے جائیں؟، سپریم کورٹ نے حفظ قرآن کی بنیاد ہر داخلوں پر اہم سوال اٹھا دیا۔

عدالت نے وفاق، پاکستان میڈیکل کمیشن اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے،جسٹس قاضی فائزعیسی نے ریمارکس دیے کہ اہم معاملہ ہے ہم اس پر فریقین کو سن کر فیصلہ دیں گے،عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ حافظ قرآن کو20 نمبرز زیادہ کیوں دیں؟، امام مسجد لگانا ہو یا لیکچرر بھی رکھنا ہو تو یہ قابلیت دیکھی جاسکتی ہے۔