حادثے کے وقت ٹریکٹر ٹرالی میں 40 مسافر سوار تھے۔فائل فوٹو
حادثے کے وقت ٹریکٹر ٹرالی میں 40 مسافر سوار تھے۔فائل فوٹو

کچے مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے5 افراد جاں بحق

پشاور:ارباب روڈ انقلاب کالونی تہکال کے قریب کچے مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پشاورکے علاقے ارباب روڈ انقلاب کالونی تہکال کے قریب کچے مکان کی چھت گرگئی، چھت کے ملبے تلے آکر5 افراد جاں بحق اور2 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ واقعہ رات کے آخری پہر میں پیش آیا، اور چھت کے ملبے تلے7 افراد دب گئے، ریسکیو کے رضا کاروں نے تمام افراد کو ملبے سے نکال کر خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا، تاہم ڈاکٹرزکے مطابق 5 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے اور2 زخمی افراد تاحال زیرعلاج ہیں، ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد میں ماں اوربیٹیاں بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب مکان کی چھت گرنے کے واقعے پروزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے اظہار افسوس کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے  ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔