احمد جواد کی پارٹی رکنیت قیادت کےخلاف بے بنیاد الزامات لگانے کی وجہ سے ختم کردی گئی ۔فائل فوتو
احمد جواد کی پارٹی رکنیت قیادت کےخلاف بے بنیاد الزامات لگانے کی وجہ سے ختم کردی گئی ۔فائل فوتو

عمران خان کے پاس بے شمار جوکرموجود ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما

اسلام آباد:سابق سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی احمد جواد اپنی ہی جماعت پر برس پڑے  اور بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان وزیر اعظم بننے کے بعد درباریوں کے گھیرے میں آ گئے ہیں ۔

احمد جواد کا کہناتھا کہ عمران خان کے پاس بہت سے جوکرموجود ہیں، جو پتا نہیں کہاں کہاں سے اٹھا کر مسلط کیے گئے ان جوکروں کا پی ٹی آئی کے نظریے سے کوئی تعلق نہیں، یہ وہ جوکر ہیں جو سرکس میں آتے ہیں اورنوکری کرتے ہیں ، سرکس ختم ہو جائے تو دوسری سرکس میں چلے جاتے ہیں ۔

ان کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی کو جوائن کیا تو میں ان چند لوگوں میں سے تھا جوآفس کا خرچہ بھی اپنی تنخواہ میں سے دیتے تھے، میں نے ایک نظریے کے تحت پی ٹی آئی کو جوائن کیا تھالیکن اب وہ نظریہ نہیں رہا۔