وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق کی حجاج کوائیرپورٹس پرسہولتیں فراہم کرنے کی ہدایات (فائل فوٹو)
وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق کی حجاج کوائیرپورٹس پرسہولتیں فراہم کرنے کی ہدایات (فائل فوٹو)

وزارت مذہبی امورنے حج کیلیے پیسے دینے سے منع کر دیا

اسلام ااباد:وزارت مذہبی امورنے حج کی بکنگ کیلیے فی الحال کسی کو بھی پیسے دینے سے منع کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزارت مذہبی امورکی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ فی الحال حج پالیسی کا اعلان نہیں کیا گیا اورنہ ہی کسی کو حج کی بکنگ کی اجازت دی گئی ہے لہذا عوام حج 2022 کی بکنگ کے نام پر دھوکہ دینے والوں سے ہوشیار رہتے ہوئے فی الحال کسی کو پیسے نہ دیں ۔

وزارت مذہبی امورنے کہا کہ حج کے خواہشمند حکومت کی جانب سے حج پالیسی کے اعلان کا انتظار کریں جبکہ دھوکہ دہی کرنے والے افراد اورکمپنیوں کی شکایت کیلیے حض ہیلپ لائن سے رجوع کریں ۔