کورونا کی نئی لہر
گزشتہ24 گھنٹوں میں16ہزار973 ٹیسٹ کئے گئے،مثبت کیسز کی شرح 0.70 فیصدر رہی ۔ فائل فوٹو

کورونا وائرس سے مزید 7 افراد جاں بحق

اسلام آباد:پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 7 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 999 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 567 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسزکی مجموعی تعداد 13 لاکھ 15 ہزار 834 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 48 ہزار449 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسزکی شرح 7.36 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسزکی تعداد 4 لاکھ 94 ہزار 64، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 996، پنجاب میں 4 لاکھ 50 ہزار 686، اسلام آباد میں ایک لاکھ 10 ہزار 243، بلوچستان میں 33 ہزار 682، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 726 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 437 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 85 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 693، خیبرپختونخوا 5 ہزار 952، اسلام آباد 967، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 367 اور آزاد کشمیر میں 749 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔