پاکستان میں بوسٹر ڈوزکا آغازگزشتہ برس یکم دسمبر سے کردیا گیا تھا۔فائل فوٹو
پاکستان میں بوسٹر ڈوزکا آغازگزشتہ برس یکم دسمبر سے کردیا گیا تھا۔فائل فوٹو

پاکستان میں بوسٹر ڈوزکے لیے عمر کی حد 18سال مقرر

اسلام ااباد: این سی او سی نے بوسٹر ڈوزکے لیے عمر کی حد 18سال مقرر کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی او سی نے بوسٹر ڈوز کے لیے عمر کی حد 18سال مقررکردی ہے۔ اس حوالے سے این سی او سی نے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 18 سال سے زائد عمرکے افراد کل سے بوسٹرڈوز لگواسکتے ہیں، مکمل ویکسینیٹڈ افراد 6 ماہ بعد بوسٹر ڈوز لگوا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بوسٹر ڈوز کا آغاز گزشتہ برس یکم دسمبر سے کردیا گیا تھا، تاہم ابتدائی طور پر بوسٹر ڈوز لگوانے کے لئے 50 سال سے زائد عمر افراد کی حد مقرر تھی، اور بعد میں 30 سال کی عمر کے افراد بوسٹر ڈوز کے اہل تھے۔