38نئے کیسزرپورٹ

پاکستان میں کرونا سے اموات 29 ہزار سے تجاوز

اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 9 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار12 ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 27 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 24 ہزار 147 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 51 ہزار 236 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 7.8 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 99 ہزار 830، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 82 ہزار 199، پنجاب میں 4 لاکھ 52 ہزار 261، اسلام آباد میں ایک لاکھ 10 ہزار 963، بلوچستان میں 33 ہزار 699، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 750اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 445 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 88 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 694، خیبرپختونخوا 5 ہزار 958، اسلام آباد 969، گلگت بلتستان 187، بلوچستان میں 367 اور آزاد کشمیر میں 749 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔