گنجائش سے زیادہ گاڑیاں بھیجنے پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔فائل فوٹو
گنجائش سے زیادہ گاڑیاں بھیجنے پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔فائل فوٹو

مری کو سیاحوں کیلیے کھول دیا گیا۔ نئے قوعد نافذ

اسلام آباد: گزشتہ دنوں بڑی تعداد میں اموات کے بعد مری کو سیاحوں کیلیے کھول دیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سانحہ مری میں بڑی تعداد میں اموات کے بعد اب انتظامیہ نے مری جانے والے سیاحوں کے لیے نئے قوانین متعارف کرائے ہیں، جس کے تحت اب ملکہ کوہسار میں صبح 6 بجے سے شام 5 بجے تک سیاحوں کی 8 ہزار گاڑیاں ہی داخل ہوسکیں گی اورگنجائش سے زیادہ گاڑیاں بھیجنے پر سخت ایکشن لیا جائے گا، تاہم براستہ مری کشمیر جانے والی گاڑیوں کو پابندی سے استثنی حاصل ہوگا۔

نئے قواعد و ضوابط کے مطابق مری جانے والوں کی انٹری کے لیے الگ کاونٹر قائم کیا جائے گا جہاں سیاحوں کے شناختی کارڈ اور موبائل فون نمبر درج کیے جائیں گے، سیاحوں کے داخلے کے لیے پیشگی انتظامات کیے جائیں گے، داخلی شاہراہوں کے اہلکار ملکہ کوہسار انتظامیہ سے مکمل رابطے میں رہیں گے۔