ملاقات میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر  بھی موجود تھے ۔ فائل فوٹو
ملاقات میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر  بھی موجود تھے ۔ فائل فوٹو

وزیر اعظم سے گورنر اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی ملاقات

پشاور:وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر پشاور میں موجود ہیں جہاں ان سے گورنر خیبرپختونخوا  شاہ فرمان اور وزیر اعلی محمود خان نے ملاقات کی ۔ فائل فوٹو

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم سے گورنر اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں نے وزیر اعظم کو فلاحی اور ترقیاتی کاموں ، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو تر جیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایات دیں ۔

ملاقات میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر  بھی موجود تھے ۔ وزیر اعظم کے آج کے سرکاری دورے میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے متعلق اہم فیصلے اور اقدامات بھی متوقع ہیں ۔