کینبرا: آسٹریلیا کے مسلمان اور پاکستانی نژاد آسٹریلوی بلے بازعثمان خواجہ ایشز سیریز کی فتح کا جشن منانے کے دوران شراب کی بوچھاڑ سے بچنے لیے ساتھی کرکٹرز سے دُور کھڑے ہوگئے ۔
کپتان پیٹ کمنزنے جب یہ دیکھا کہ عثمان خواجہ جشن منانے والوں میں موجود نہیں تو انہوں نے فوری طورپرشراب کی بوتلیں وہاں سے پیچھے ہٹوادیں اورعثمان خواجہ کو اسٹیج پر بُلایا اوراُن کے ساتھ جشن منایا۔
سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف میچ اورسیریز جیتنے کے بعد آسٹریلوی کھلاڑی ٹرافی کے ساتھ تصویربنوانے جمع ہوئے اورشراب کی بوتلوں کے ساتھ اپنے روایتی انداز میں جشن منانے کی تیاری کرنے لگے،آسٹریلوی کپتان پیٹ کیمنز نے رواداری کا عمدہ مظاہرہ کرتے ہوئے کھلاڑیوں سے شراب کی بوتل کھول کرجشن منانے سے روک دیا اورآسٹریلوی ٹیم کے مسلمان بیٹسمین عثمان خواجہ کوبھی جشن میں شریک ہونے کے لیے بلا لیا۔
Usman Khawaja had to miss part of the celebrations earlier today as alcohol was present but Pat Cummins made sure he was called over and the drinks put aside pic.twitter.com/ixFdUsbWWv #AUSvENG #Cricket
— Saj Sadiq (@SajSadiqCricket) January 16, 2022
وائرل ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے عثمان خواجہ نے لکھا کہ ویڈیو میں آپ نے دیکھا کہ کس طرح ٹیم نے میرا ساتھ دیا، کھلاڑیوں نے جیت کے لیے شیمپین کا جشن چھوڑ دیا تاکہ میں دوبارہ سے شامل ہو سکوں۔
If this video doesn't show you that the boys have my back, I don't know what will. They stopped their normal champagne celebrations so I could rejoin. Inclusivity in the game and our values as a sport are so important. I feel like we are trending in the right direction 🙏🏾🇦🇺 https://t.co/LrthzP9v2N
— Usman Khawaja (@Uz_Khawaja) January 17, 2022
انہوں نے کہا کہ بطور کھلاڑی اور کھیل میں شمولیت ہماری اقدار کے لیے بہت اہم ہے اور مجھے لگتا ہے کہ ہم درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔