غیر ملکی ماڈل ٹریزا کو کسٹم حکام نے ایئرپورٹ سے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتارکیا تھا۔فائل فوٹو
غیر ملکی ماڈل ٹریزا کو کسٹم حکام نے ایئرپورٹ سے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتارکیا تھا۔فائل فوٹو

عدالت کا غیر ملکی ماڈل کا پاسپورٹ اور سامان واپس کرنے کا حکم

لاہور:سیشن کورٹ لاہور نے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں سزا پانے والی غیر ملکی ماڈل ٹریزا کا پاسپورٹ سمیت دیگر سامان واپس کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے غیر ملکی ماڈل کا موبائل فون، پرس، شناختی کارڈ اوردیگراشیا کی سپرداری کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ موبائل فون، پرس اور شناختی کارڈ وغیرہ مال مقدمہ نہیں ۔ فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ یہ تمام چیزیں ٹریزا سے چیکنگ کے دوران قبضہ میں لی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ غیر ملکی ماڈل ٹریزا کو کسٹم حکام نے ایئرپورٹ سے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ سیشن کورٹ نے ملزمہ کو سزا سنائی تھی۔ لیکن لاہور ہائیکورٹ نے چار سال بعد ملزمہ کو منشیات اسمگلنگ کے الزام سے بری کیا تھا۔